شیخ رشید کی عمرہ پر جانے کیلئے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست منظور

شیخ رشید کی عمرہ پر جانے کیلئے اپیل  پر فوری سماعت کی درخواست منظور

راولپنڈی (خبر نگار)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی عمرہ پر جانے کیلئے اپیل پر فوری سماعت کی درخواست ہائیکورٹ نے منظور کر لی۔۔۔

 جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی، 26فروری کو وکلا دلائل دیں گے ۔ سنگل بینچ نے شیخ رشید کے بیرون ملک جانے کی استدعا منظور کی جبکہ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی تھی جو مقرر نہ ہونے پر شیخ رشید نے فوری سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں