رمضان شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کیلئے ائیرلائنز نے کرائے بڑھا دئیے

رمضان شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کیلئے ائیرلائنز نے کرائے بڑھا دئیے

لاہور (آن لائن) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کیلئے ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز نے کرائے بڑھا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ شروع ہوتے ہی عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا جس کا فوری فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ معمول کے مطابق کرایہ اکانومی اور اکانومی پلس کا ایک لاکھ چالیس ہزار تک تھا جو بڑھ کر 1 لاکھ 80 ہزار سے 2لاکھ روپے تک پہنچ گیا جبکہ بزنس کلاس کا کرایہ سوا 4 سے لے کر ساڑھے 4 لاکھ تھا جو اب 5 لاکھ تک پہنچ چکا ۔ ٹریول ایجنٹ محمد ایوب کے مطابق رمضان میں چونکہ لوگ عمرہ کرنے زیادہ جاتے ہیں اس لئے کرائے بڑھے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں