آزادکشمیر کے انتخابات نوازشریف اور مریم نواز23 فروری کو مظفر آبادجائیں گے

آزادکشمیر کے انتخابات  نوازشریف اور مریم نواز23  فروری کو مظفر آبادجائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف 23 فروری کو دوروزہ دورہ آزادکشمیر کیلئے مظفرآباد پہنچیں گے ،وزیراعلٰی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔۔۔

 نواز شریف آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت اور کارکنوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے ، آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے ٹکٹ کے درخواست دہندگان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، دورے کے دوران ن لیگ کی انتخابی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا ، آزاد کشمیر کے چند انتخابی حلقوں کے ٹکٹ بھی اس موقع پر فائنل کئے جانے کا امکان ہے ۔وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے نواز شریف کے دورے کی تصدیق کر دی ، نواز شریف مظفرآباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں