رمضان المبارک کا پہلا جمعہ آج مذہبی عقیدت واحترام سے اد اکیا جا ئیگا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ملک بھر بشمول آزاد کشمیر میں رمضان شریف کا پہلا جمعہ آج عقیدت واحترام اورمذہبی جوش وخروش سے اد اکیا جائے گا۔
اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں ، مساجد انتظامیہ بھی نمازجمعہ کے وقت رضا کاروں کے ذریعے سکیورٹی کا انتظام کرینگی ،جمعہ کے اجتماعات میں دین کی سربلندی، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی اور امت مسلمہ کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔