تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے یکساں قانون سازی کا فیصلہ

تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کیلئے یکساں قانون سازی کا فیصلہ

صوبے پسماندہ اضلاع کو ترجیح دیں،احسن اقبال کاسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے خطاب

   اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سماجی و سیاسی دائرہ کار پر ایپکس کمیٹی کی قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا نواں اجلاس ہواجس میں اہم فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے لیے یکساں قانون سازی کی جائے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تعلیمی ادارے خواہ وہ پرائیویٹ سکول ہوں، مدارس ہوں یا سرکاری تعلیمی ادارے ، سب کے لیے ایک یونیورسل قانون ہونا چاہئے تاکہ کسی کو امتیازی سلوک کا شکار ہونے کا احساس نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مدارس بھی تعلیمی ادارے ہیں انھیں ایک علیحدہ حیثیت میں رکھنے کی وجہ سے ان میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ انہیں شمولیت کا حصہ بناتے ہوئے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ریلیجس ایجوکیشن وفاقی اور صوبائی سطح پر مدارس، سکولز اور تکنیکی اداروں کے رجسٹریشن کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرے گا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ وفاق المدارس کے نمائندگان کا اجلاس بلایا جائے تاکہ اڑان پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں مدارس کو شامل کیا جائے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ وفاق صوبوں کو ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہا ہے ، اب صوبوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پسماندہ اضلاع کو اولین ترجیح دیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں