9مئی :پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی

 9مئی :پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس  کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9مئی کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عدم پیروی پر عبوری ضمانت خارج کر دی۔

ندیم عباس بارا کئی تاریخوں سے غیر حاضر تھے ،وکلاء نے گزشتہ روز بھی ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر درخواست مسترد کر دی ۔واض رہے ندیم عباس بارا نے گرفتاری کے ڈر سے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں