ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلی ریئل ٹائم ڈیجیٹل پیدائش رجسٹریشن
4بچوں کی پیدائش کے نادرا برتھ نوٹیفکیشن ٹول کے ذریعے رجسٹریشن مکمل کی گئی لیاقت یونیورسٹی میڈیکل ہیلتھ جامشورو، غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہسپتال سکھر شامل
کراچی (سٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ میں عوامی خدمت اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبے میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے ۔ حکومت سندھ نے بڑے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں پہلی مرتبہ ریئل ٹائم ڈیجیٹل پیدائش رجسٹریشن کا کامیاب آغاز کر دیا ہے ۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (LUMHS) جامشورو /حیدر آباد اور غلام محمد مہر میڈیکل کالج ہسپتال سکھر میں 4 بچوں کی پیدائش کے فوری بعد نادرا کے برتھ نوٹیفکیشن ٹول (BNT) کے ذریعے ان کی رجسٹریشن ڈیجیٹل طور پر مکمل کی گئی ۔ اس نظام کے تحت پیدائش کی اطلاع براہ راست ڈیجیٹل طور پر درج ہونے سے تاخیر میں نمایاں کمی، دستی غلطیوں کا خاتمہ، شفافیت آئیگی ، یہ اقدام ہر بچے کے پیدائشی حق شناخت کے تحفظ اور جامع طرز حکمرانی کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے ۔