نعت گو اور مزاحیہ شاعر سلمان گیلانی انتقال کرگئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف نعت گو اور مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل اور شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
وہ شاعرختم نبوت سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے ۔ مرحوم سلمان گیلانی کی عمر 74 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا دو بیٹیاں شامل ہیں۔نماز جنازہ آج اتوارکو جامعہ اشرفیہ لاہورمیں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔