قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ برطانیہ میں انتقال کر گئے صدر، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

 قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق  کائرہ برطانیہ میں انتقال کر گئے  صدر، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے بھائی مشتاق کائرہ انتقال کر گئے ۔ مشتاق احمد کائرہ کافی عرصہ سے انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں مقیم تھے۔

ان کا انتقال مانچسٹر میں ہوا۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر شخصیات نے مشتاق احمد کائرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی دلی افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی۔پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری اور سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سمیت پی پی رہنماؤں نے بھی تعزیتی پیغامات دئیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں