پشاور، ناجائز منافع خوری کیخلاف رٹ ،صوبائی حکومت عدالت طلب

 پشاور، ناجائز منافع خوری کیخلاف رٹ ،صوبائی حکومت عدالت طلب

رمضان میں ذخیرہ اندوز، ناجائز منافع خور سرگرم ہو جاتے ہیں ، درخواست گزار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں متعلقہ حکام کو رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور خودساختہ مہنگائی روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بینچ نے درخواست پرسماعت کی جس میں چیف سیکرٹری، محکمہ فوڈ حکام اور کمشنر پشاور کو بھی فریق بنایا گیاہے ۔رٹ میں کہا گیا رمضان میں خودساختہ مہنگائی کیلئے ذخیرہ اندوز اور منافع خور سرگرم ہوجاتے ہیں مگر ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہوتا۔ مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ زیادہ متاثرہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں