دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر :پی ٹی آئی ، بنوں حملے کی مذمت

 دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر :پی ٹی آئی ، بنوں حملے کی مذمت

فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑا سانحہ ٹال دیا ، دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام امن ریاست کی اولین ذمہ داری ،دفاعِ وطن میں جان قربان کرنیوالے شہداقوم کا فخر

اسلام آباد (دنیا نیوز)تحریک انصاف نے بنوں میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے اور امن کا قیام ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ کی شہادت پر پارٹی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑا سانحہ ٹال دیا۔پی ٹی آئی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ تحسین ہے ۔ ان کی کارکردگی کے باعث دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے گئے اور بڑا سانحہ ٹل گیا۔ تحریک انصاف نے کہا کہ دفاعِ وطن میں جان قربان کرنے والے شہداء قوم کا فخر ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں