پنجاب :مرجرسکیموں میں پراپرٹی ٹرانسفر پر سٹامپ ڈیوٹی ختم

پنجاب :مرجرسکیموں میں پراپرٹی  ٹرانسفر پر سٹامپ ڈیوٹی ختم

لاہور(دنیا مانیٹرنگ)حکومت پنجاب نے کارپوریٹ سیکٹر کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر سٹامپ ڈیوٹی ختم کردی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے پرپنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت اور ایس ای سی پی سے منظورشدہ مرجر سکیموں کو سٹامپ ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام پرپراپرٹی ٹرانسفر کو استثنا حاصل ہوگا۔دوسری جانب ایس ای سی پی نے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر سٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی،فیصلے سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں