پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ سے ریلیف ممکن

 پی ٹی آئی کو ڈائیلاگ سے ریلیف ممکن

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکل سکتا ہے، پی ٹی آئی ملک توڑنے کی بجائے مذاکرات کی طرف آئے صرف ڈائیلاگ کے ذریعے ہی اسے ریلیف مل سکتا۔۔۔

 سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف قربانیاں قوم کیلئے فخرہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملک عمران کھوکھر کے افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، سردار سلیم حیدر نے کہا میرا مشن بلاول بھٹو کو اگلے انتخابات میں وزیراعظم بنوانا ہے ، عوام پیپلزپارٹی کو آئندہ الیکشن میں کامیاب کروائیں،پیپلزپارٹی سندھ میں ایک حقیقت ہے ،ایم کیو ایم پستی کا شکار ہے ،اس میں کوئی جوش و جذبہ نہیں رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں