فلسطین کے مسئلے پر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس ہونی چاہیے ، اسیر رہنما پی ٹی آئی

 فلسطین کے مسئلے پر فوری  کثیر الجماعتی کانفرنس ہونی  چاہیے ، اسیر رہنما پی ٹی آئی

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے جاری بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام اور فلسطین کے مسئلے پر فوری کثیر الجماعتی کانفرنس منعقد ہونی چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات پر بحث کرنے کی ضرورت ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے چار مستقل اراکین بورڈ آف پیس کا حصہ بننے کے لیے کیوں تیار نہیں، کیا یہ انصاف ہے کہ اسرائیل کو بورڈ آف پیس کی رکنیت دی جائے جبکہ فلسطینیوں کو اس سے باہر رکھا جائے ؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں