گلاب دیوی ہسپتال :آئی سی یو میں ڈاکٹرنیندپوری کرنے لگا
مریض کی حالت تشویشناک ، دنیا نیوز نے سوئے ڈاکٹرکی ویڈیو حاصل کرلی بورڈ آف ٹرسٹیز فوری نوٹس لے :مریض ،ڈیوٹی پر ڈاکٹرجاگ رہاتھا:ایم ایس
لاہور (سجاد کاظمی سے )گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے چیسٹ آئی سی یو وارڈ میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث سنگین صورتحال سامنے آئی ہے ۔ وارڈ میں صرف ایک جونیئر ڈاکٹر تعینات ہے ، جو مریضوں کے علاج کے بجائے نیند پوری کر رہا ہے ۔دنیا نیوز نے آئی سی یو کے اکلوتے ڈاکٹر کی ویڈیو حاصل کی ہے جس میں مریض تشویشناک حالت میں بے یارو مددگار دکھائی دے رہے ہیں۔ فوٹیج میں واضح ہے کہ وارڈ میں سینئر ڈاکٹر موجود نہیں ہے اور جونیئر ڈاکٹر سو رہا ہے ۔ آئی سی یو میں کم از کم سینئر رجسٹرار یا اسسٹنٹ پروفیسر کی موجودگی ضروری ہے ۔مریضوں نے بورڈ آف ٹرسٹیز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ویڈیو میں ڈاکٹر سوتے ہوئے واضح طور پر نظر آ رہا ہے ، جبکہ ایم ایس ڈاکٹر حامد حسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سے بات ہوئی اور وہ ڈیوٹی پر جاگ رہا تھا۔