مصدق خان سیکرٹری غذائی تحفظ ،شاہد حسین چیئر مین ٹوبیکو بورڈتعینا ت
پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے سی ای او کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا این ایچ اے میں تعینات 2افسران کی ڈیپوٹیشن ختم،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(ایس ایم زمان) وفاقی حکومت نے سیکرٹری وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے۔ گریڈ 22 کے افسر مصدق احمد خان کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور کے چیئرمین کے عہدے سے تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن و گریڈ 21 کے افسر محمد شاہد حسین کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ،انہیں تین ماہ کے لیے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے سی ای او کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعینات دو افسران کی ڈیپوٹیشن ختم کر دی ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس مینجمنٹ سروس گروپ کے گریڈ18 اور 17 کے دو افسران کو ڈیپوٹیشن سے واپس بلا لیا ۔ بینش نور اور طیب تارڑ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔