جوا ایپ کیس:ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاؤنٹس بحال

 جوا ایپ کیس:ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاؤنٹس بحال

یوٹیوب پر مشروط ویڈیوز اپلوڈ کرنیکی اجازت ،این سی سی اے آئی کے گواہ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے فریز بینک اکاؤنٹس بحال کر دیئے اور انہیں یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔ ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے ریمارکس د یئے کہ زیرِ التوا کیس سے متعلق یوٹیوب چینل پر گفتگو نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد ڈکی بھائی کے وکلا نے دس ملین فالوورز مکمل ہونے پر احاطہ عدالت میں انہیں شیلڈ پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں