8 ڈی پی اوز، 1 ایڈیشنل آئی جی سمیت 29 افسر تبدیل
عثمان گوندل آر پی او ملتان تعینات ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، میانوالی ، جہلم، جھنگ، ننکانہ ، ٹوبہ، خانیوال کے ڈی پی اوزکے تبادلے سہیل کمانڈنٹ چوہنگ ،محبوب ڈی آئی جی ایلیٹ ،مصدق خان سیکرٹری غذائی تحفظ ،شاہد حسین کو چیئر مین ٹوبیکو بورڈ لگادیاگیا
لاہور، اسلام آباد (کرائم رپورٹر، نیوز رپورٹر ) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 8ڈی پی اوز،ایک ایڈیشنل آئی جی ،4ڈی آئی جیز سمیت 29 پولیس افسروں کے تبادلے کر دئیے ،تفصیلات کے مطابق خرم شکور کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سینٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا، عثمان اکرم گوندل کو آر پی او ملتان تعینات کر دیا گیا ، آرپی او ملتان کیپٹن(ر) محمد سہیل کو کمانڈنٹ چوہنگ ،محبوب اسلم کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس لاہور ،فیصل علی راجا کو ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس لاہور،کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے ،دوست محمد کو ڈی پی او سیالکوٹ ،اسد اعجاز ملہی کو ڈی پی او اوکاڑہ ،وقار عظیم کو ڈی پی او میانوالی،محمد شفیق کو ڈی پی او جہلم ،ساجد کھوکھر کو ڈی پی او جھنگ ، ارسلان زاہد کو ڈی پی او ننکانہ صاحب،اخلاق تارڑ کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،محمد عابد کو ڈی پی او خانیوال تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح محمد طارق عزیز کو ایس ایس پی سپیشل برانچ لاہور ریجن ،سید عمران کرامت بخاری کو ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب تعینات ، فاروق سلطان کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی سی پی او پنجاب ،اسماعیل الرحمٰن کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب مقرر کر دیا گیا۔ احمد محی الدین کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،محمد راشد ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب تعینات،کیپٹن (ر) محمد اجمل اے آئی جی آپریشنز ساؤتھ پنجاب مقررکر دیئے گئے ،فراز احمدکو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سی پی او پنجاب تعینات کیا گیا ہے ،فیصل شہزاد سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کریں گے ۔ عبادت نثار کوبھی سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے ،کیپٹن (ر)بلال افتخار ایس ایس پی، پی ایچ پی گوجرانوالہ ،عبدالو ہاب ایس ایس پی انویسٹی گیشن اینڈ انسپکشن سی سی ڈی پنجاب ،وسیم اختر چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ ،عائشہ بٹ ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ، فاروق احمد انور ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن ،محمود ہارون ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ ساہیوال ریجن تعینات کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے سیکرٹری وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ گریڈ 22 کے افسر مصدق احمد خان کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ پشاور کے چیئرمین کے عہدے سے تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن و گریڈ 21 کے افسر محمد شاہد حسین کو پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ،انہیں تین ماہ کے لیے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے سی ای او کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بینش نور اور طیب تارڑ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔