سعودیہ کی امریکی سفیر کے بیان کی مذمت جرأتمندانہ مؤقف ، غفور حیدری
اسلا م آباد (اپنے رپورٹر سے) سعودی عرب کی جانب سے امریکی سفیر کے حالیہ بیان کی شدید مذمت ایک اصولی اور جرأتمندانہ مؤقف ہے۔
امریکی ایلچی کی طرف سے یہ کہنا کہ اگر اسرائیل پورے مشرق وسطیٰ کا کنٹرول سنبھال لے تو یہ امر یکا کیلئے قابل قبول ہوگا، خطے کے امن کے لیے نہایت خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا عبدالغفور حیدری نے ایک بیان میں کیا ،انہوںنے کہا سعودیہ کا یہ مؤقف عالم اسلام کے اجتماعی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے ۔ انہوںنے کہا نام نہاد بورڈ آف پیس کے اجلاس میں ہمارے حکمرانوں کی شرکت سوالیہ نشان ہے جبکہ یورپ کے متعدد ممالک نے شرکت سے انکار کیا ہے ۔