بلال بن ثاقب کی عالمی لبرٹی فورم میں شرکت،مستحکم ڈیجیٹل سکّوں اور مالیاتی جدت پر تفصیلی گفتگو

بلال بن ثاقب کی عالمی لبرٹی فورم  میں شرکت،مستحکم ڈیجیٹل سکّوں  اور مالیاتی جدت پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے امریکا میں منعقدہ عالمی لبرٹی فورم میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع عالمی مالیاتی رہنماؤں، ڈیجیٹل کرنسی کے ماہرین اور پالیسی سازوں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے ۔فورم میں عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جہاں مستحکم ڈیجیٹل سکّوں کے مستقبل، اثاثوں کو ڈیجیٹل شکل دینے اور مالیاتی جدت سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں