عمران کو تیسرا انجکشن 24مارچ کو لگایا جائیگا،طارق فضل

عمران کو تیسرا انجکشن 24مارچ کو لگایا جائیگا،طارق فضل

بانی پی ٹی آئی کا دوسرا پروسیجر کامیابی سے مکمل،کلیئرنس کے بعد جیل منتقل

 اسلام آباد(دنیا نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چو دھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر سے متعلق تفصیل جاری کر دی،انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام قانونی اور انسانی تقاضے پورے کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی انتظامات میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا، پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی تھی جس کے بعد ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔وفاقی وزیر کے مطابق دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مزید بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تیسرا انجکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں بھی تمام انتظامات شفاف اور ضابطے کے مطابق کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں