این سی سی آئی اے ، 43کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہ دینے کا حکم

این سی سی آئی اے ، 43کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہ دینے کا حکم

درخواست گزاروں کو کنٹریکٹ خاتمہ کے بعد سے ڈیوٹی کے مطابق تنخواہیں ادا کریں این سی سی آئی اے آئندہ سماعت تک کوئی تادیبی کارروائی نہ کرے :ہائیکورٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کے 43کنٹریکٹ ملازمین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ملازمین کو ان کی ڈیوٹی کے مطابق تنخواہیں دینے کا حکم دے دیا اور ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک  دیا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے ملازمین کی متفرق درخواست پرسماعت کاحکم نامہ جاری کیا جس میں عدالت کایہ بھی کہنا ہے کہ 30 نومبر کو ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہوا، 30 نومبر کے بعد درخواست گزار ملازمین نے جو ڈیوٹی کی اس کے مطابق تنخواہیں ادا کریں، این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف آئندہ سماعت تک کوئی تادیبی کارروائی نہ کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں