بشریٰ بی بی کو 19 مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے انسداد دہشتگردی عدالت

بشریٰ بی بی کو 19 مقدمات  میں شامل تفتیش کیا جائے  انسداد دہشتگردی عدالت

راولپنڈی (خبر نگار)انسداد دہشتگرد ی عدالت نے نومبر احتجاج کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 19 مقدمات میں شامل تفتیش کیا جائے ۔

 عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری میں 19 مارچ تک توسیع کر دی اور آئندہ تاریخ سماعت پر تمام تفتیشی افسروں کو ملزمہ کو شامل تفتیش کر نے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ کو ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی اور وکیل کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں