سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

 سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ  ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

لاہور (خبر نگار) پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

 حکومت کی جانب سے تمام اضلاع کو سخت سکیورٹی ایس او پیز پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ داخلے اور اخراج سے لے کر سی سی ٹی وی کی تنصیب تک جامع اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے ۔سکولوں کے گرد کم از کم آٹھ فٹ بلند باؤنڈری وال اور خاردار تار لگانے ، سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور ایک ہی گیٹ کے استعمال کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں