پاکستان پوسٹ کے پارسلز سے منشیات اورممنوعہ اشیابرآمد

پاکستان پوسٹ کے پارسلز سے منشیات اورممنوعہ اشیابرآمد

آئندہ کھلے پارسل میل ایکس چینجز کے ذریعے منتقل نہیں ہونگے :ڈی جی پوسٹل اشیا منظور شدہ میل بیگز میں سیل کر کے گاڑیوں میں لوڈکرنیکی ہدایت

اسلام آباد (ایس ایم زمان )ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آ فس نے کراچی اور راولپنڈی میں پاکستان پوسٹ کی گاڑیوں پراے این ایف اور کسٹمز کے چھاپوں کے دوران پارسلوں میں منشیات اور ممنوعہ اشیا کی موجودگی کا نو ٹس لے لیا ۔ڈی جی پاکستان پوسٹ آفس سمیع اللہ خان نے تمام جنرل پوسٹ آفسز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ کسی بھی صورت کھلے پارسل میل ایکس چینجز کے ذریعے منتقل نہیں کیے جائیں گے ۔ تمام پوسٹل اشیا کو لازمی طور پر منظور شدہ میل بیگز میں پیک اور سیل کر کے ہی گاڑیوں میں لوڈ کیا جائے گا۔ تمام پوسٹ ماسٹر جنرلز ہدایات پر عملدآمدیقینی بنائیں ، خلاف ورزی کو سنگین بدعنوانی تصور کیا جائے گا اور ذمہ دار افسروں و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں