چیئرمین سینیٹ کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت

 چیئرمین سینیٹ کی ترکمانستان کے سفیر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر اتادجان موولاموف نے ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کو آئی ٹی، انفراسٹرکچر، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی پالیسی کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے ترکمانستان کے صدر کو 2026ء میں پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور عوامی روابط کو فروغ دے گا۔ ترکمانستان کے سفیر نے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور پارلیمانی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں کیمبرج کلائمیٹ کویسٹ انعامات تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ تعلیم معاشرتی تبدیلی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے ۔ درخت لگانا دراصل امید، ذمہ داری اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کا اعلان ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں