انٹیگریٹڈ انرجی پلان کا اعلیٰ سطح ڈیزائن منظوری کے مراحل میں داخل

انٹیگریٹڈ انرجی پلان کا اعلیٰ سطح ڈیزائن منظوری کے مراحل میں داخل

اسلام آباد (نامہ نگار) انٹیگریٹڈ انرجی پلان کا اعلیٰ سطح ڈیزائن منظوری مراحل میں داخل ہو گیا، انٹیگریٹڈ انرجی پلان (آئی ای پی) کے اعلیٰ سطح ڈیزائن کی تیاری کے سلسلے میں سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن پر تفصیلی غور کیا گیا اور اسے طویل المدتی قومی توانائی حکمتِ عملی کی بنیاد قرار دیا گیا۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد مسودہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کیا جائے گا جس کے بعد اسے حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ منصوبے کی حتمی منظوری 2027 میں متوقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں