سیٹلائٹ تصاویر میں کابل، قندھار گردیز کے کئی مقامات پر فضائی حملوں سے بڑے نقصان پہنچنے کی تصدیق

سیٹلائٹ تصاویر میں کابل، قندھار  گردیز کے کئی مقامات پر فضائی حملوں  سے بڑے نقصان پہنچنے کی تصدیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پلینٹ لیبز سے موصول ہونے والی تازہ سیٹلائٹ فوٹیج کی بدولت افغانستان پر گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

بی بی سی نے بتایا کہ موصول ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر کی ریزولیوشن نسبتاً کم ہے لیکن کابل میں دو مقامات اور قندھار اور گردیز میں کئی مقامات پر پہنچنے والے نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔کابل میں ہونے والا نقصان پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کی گئی فوٹیج سے مطابقت رکھتا ہے ، جس میں شہر کے مشرقی علاقے میں تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر واقع دو عمارتوں پر حملے ہوتے دکھائے گئے ہیں۔اس طرح افغانستان کے جنوب مشرقی شہر گردیز میں ایک فوجی اڈے میں واقع چار عمارتوں پر (آگ سے ) جھلسنے کے نشانات اور نقصانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ناسا سے موصول ہونے والے ڈیٹا میں بھی اس مقام پر رات کے وقت ہیٹ سگنیچر ریکارڈ کیا گیا، جو اس مقام پر بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے امکان کو ظاہر کرتا ہے ۔سیٹلائیٹ تصاویر کے مطابق قندھار، جو طالبان کا ایک تاریخی گڑھ ہے ، میں واقع ایئرپورٹ سے 4.5 کلومیٹر جنوب مشرق میں دو مقامات کو پہنچا نقصان دیکھا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں