تاخیر سے میڈیکل معائنہ کی کوئی قانونی اہمیت نہیں،ہائیکورٹ

تاخیر سے میڈیکل معائنہ کی کوئی  قانونی اہمیت نہیں،ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شادی کا مطالبہ کرنے پر خاتون ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی شہزاد علی خان کی دوبارہ میڈیکل کی اپیل مسترد کردی۔

جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہاگیا ہے کہ کافی تاخیر کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دینا ایک لاحاصل مشق  ہو گی،معمولی نوعیت کی چوٹیں اور خراشیں وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جاتی ہیں،تاخیر سے کیے گئے معائنے کی کوئی قانونی یا طبی اہمیت باقی نہیں رہتی، سنگل بینچ کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں