افواج سرحدوں پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑ ی :زرداری
کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور کسی کو یہ غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوابی صلاحیت بروقت، ہمہ گیر اور فیصلہ کن ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور استعداد رکھتی ہے ۔صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان تصادم نہیں چاہتا، تاہم اگر کسی نے امن کو کمزوری سمجھا تو سخت جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں سے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں اور پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر سفارتی ذرائع اختیار کئے ، مگر مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔