نیاز احمد سینیٹ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ایوانِ بالا کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس میں اراکینِ نے متفقہ طور پر سینیٹر نیاز احمد کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا۔اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹر نیاز احمد کا نام بطور چیئرمین تجویز کیا جس کی تائید سینیٹر جان محمد نے کی۔ اراکینِ کمیٹی کی متفقہ رائے سے نیاز احمد کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ نو منتخب چیئرمین نے کہا کہ وہ کمیٹی کے تمام اراکین کے تعاون سے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کو مؤثر اور نتیجہ خیز انداز میں اجاگر کریں گے۔