رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا
لاہور( این این آئی)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا جسے ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوگا بلکہ اگلے چند سال تک پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل چاند گرہن جسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے اپنے عروج پرشام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچے گا اس کا اختتام رات 7 بج کر 23 منٹ پر ہوگا،اس عمل کے دوران چاند زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کرے گا جو دیکھنے والوں کے لیے ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔