سی ایس ایس امتحان 2025کا نتیجہ ایک ماہ کیلئے موخر

سی ایس ایس امتحان 2025کا نتیجہ ایک ماہ کیلئے موخر

وفاقی کیڈر کی خالی اسامیوں کا فیصلہ نہ ہوا، 54ویں سی ٹی پی کے آغاز پر اعلان کیا جائیگا ٹریننگ پروگرام 27مارچ کو شروع، نتیجہ اپریل میں جاری کیے جانے کا امکان:کمیشن

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)فیڈرل پبلک سروس کمیشن سی ایس ایس امتحان 2025 کے لیے وفاقی سروس کیڈر کی خالی اسامیوں کی تعداد کا حتمی فیصلہ نہیں کر سکا، وفاقی گریڈ 17 کی خالی اسامیوں کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کے باعث سی ایس ایس 2025 کے امتحان کا نتیجہ ایک ماہ موخر کر دیا گیا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے احکامات کے مطابق سی ایس ایس امتحان کے ذریعے پُر کی جانے والی خالی اسامیوں کی حتمی تعداد بعد میں طے کی جائے گی۔

سی ایس ایس  2025 کی خالی اسامیوں کو 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے آغاز کے بعد حتمی شکل دے کر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ 54واں کامن ٹریننگ پروگرام سی ایس ایس 2024 کے منتخب امیدواروں کیلئے 27 مارچ 2026 سے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے مطابق سی ایس ایس 2025 کا حتمی نتیجہ اپریل 2026 میں جاری کیے جانے کی توقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں