پنجاب سے 32ہزار 700 غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ

پنجاب سے 32ہزار 700  غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے ، 32 ہزار700 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 346 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ڈی  پورٹ کئے گئے افراد میں 12 ہزار 357 مرد، 6 ہزار 673 خواتین اور 13 ہزار 700 بچے شامل ہیں۔ڈی پورٹ ہونے والوں میں 10 ہزار 441 رہائشی ثبوت رکھنے والے ، 11 ہزار 98 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 11 ہزار 190 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں