ڈیڈ لائن گزر گئی، آئی ٹی پارک نا مکمل، کمپنی کو شوکاز کا فیصلہ

ڈیڈ لائن گزر گئی، آئی ٹی پارک نا مکمل، کمپنی کو شوکاز کا فیصلہ

28فروری تک تکمیل کا ہدف تھا، کمپنی پانچویں مرتبہ توسیع کے باوجود مکمل نہ کر سکی منصوبہ کیلئے 4ارب90کروڑمختص تھے ،رواں سال 2ارب64کروڑ خرچ ہوچکے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے آئی ٹی پارک اسلام آباد مکمل نہ کرنے پر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کمپنی نے پانچویں مرتبہ توسیع کے باوجود آئی ٹی پارک مکمل نہیں کیا، کمپنی کی جانب سے آئی ٹی پارک اپریل 2026 تک مکمل کرنے کی پیشکش ہے ، وزارت نے منصوبہ 28 فروری تک مکمل کرنے کا ہدف دیا تھا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے رواں مالی سال2026-2025 کے چھ ماہ میں آئی ٹی پارک منصوبہ پر دو ارب 64 کروڑ 21لاکھ روپے اخراجات کیے ، وزارت خزانہ نے چار ارب 90 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی پارک مکمل کرنے کی مدت میں چار مرتبہ توسیع کر چکی ہے ، وزارت نے منصوبہ مکمل کرنے کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی تھی اور پھر 14 اگست تاریخ مقرر کی اور وزیراعظم سے افتتاح کا اعلان کیا گیا تھا، وزارت نے آئی ٹی پارک مکمل کرنے کیلئے اس سے قبل فروری اور جون 2025 تاریخ مقرر کی تھی جس کے بعد جون 2025 اور پھر اگست 2025 مقرر کی۔ بعد ازاں تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی تاہم آئی ٹی پارک مکمل نہیں ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت کو فروری تک آئی ٹی پارک مکمل کرنے کا ہدف دیا تھا جس کا 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں