پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سماعت آج منایا جائیگا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں  یوم سماعت آج منایا جائیگا

اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم سماعت ’’ورلڈ ہیئرنگ ڈے ‘‘ آج 3مارچ کو منایا جائے گااس دن دنیا بھر کے متعدد ممالک میں مختلف پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔

 جس کا مقصد سماعت کی نگہداشت اور شور کے مسائل کے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ 2007ء میں پہلی بار اقوام متحدہ (یو این)کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تقریباً74 کروڑ90لاکھ افراد قوت سماعت کی کمی کا شکار ہیں جن میں سے اکثریت محدود وسائل کے سبب اپنا علاج نہیں کروا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں