دیکھنا ہو گا کوٹہ سسٹم اسلامی ہے یا نہیں:شریعت اپیلیٹ بینچ

  دیکھنا ہو گا کوٹہ سسٹم اسلامی ہے یا نہیں:شریعت اپیلیٹ بینچ

صوبوں کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کیا جا رہا،ایڈیشنل اٹارنی کیا آپ چاہتے ہیں جن صوبوں کی آبادی کم ہے وہ اپنی آبادی بڑھائیں؟ جسٹس مندوخیل

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ میں وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے کوٹہ سسٹم کو غیر شرعی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی،پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا یہ ایک اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور عدالت کو یہ دیکھنا ہو گا کہ آیا کوٹہ سسٹم اسلامی اصولوں کے مطابق ہے یا نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کوٹہ سسٹم کیلئے مقرر 40 سالہ مدت ختم ہو چکی ہے ، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کوٹہ سسٹم کے دورانیے میں توسیع کیلئے باقاعدہ قانون سازی کی جا چکی ہے ،جسٹس عرفان سعادت خان نے استفسار کیا کہ کیا کوٹہ سسٹم آبادی کے تناسب سے نافذ ہے ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ صوبوں کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جن صوبوں کی آبادی کم ہے وہ اپنی آبادی بڑھائیں؟ عدالت نے سماعت اپریل کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں