موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج

موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ چیلنج

غیر ضروری اور شہریوں پر اضافی بوجھ، افادیت اور قانونی جواز بھی واضح نہیں کیا گیا چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کارروائی موخر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کا حکم نامہ چیلنج کر دیا گیا۔ عیسیٰ شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا موٹر سائیکل سواروں کو ایم ٹیگ لگانے کا پابند بنانا غیر ضروری اور شہریوں پر اضافی بوجھ  ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کو مالی اور انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ اس کی افادیت اور قانونی جواز بھی واضح نہیں کیا گیا۔ درخواست چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر تھی تاہم چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔ سنگل بینچ کی کارروائی موخر کر دی گئی۔ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ رجسٹرار آفس دوبارہ جاری کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں