امریکی قونصل خانے پر احتجاج ،ہنگامہ آرائی، تین مقدمات درج

امریکی قونصل خانے پر احتجاج ،ہنگامہ آرائی، تین مقدمات درج

سرکار کی مدعیت میں مقدمات میں قتل،اقدام قتل،دہشتگردی کی دفعات شامل

کراچی(سٹاف رپورٹر)امریکی قونصل خانے کے باہراحتجاج کامعاملہ اورہنگامہ آرائی ،پولیس نے تین مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کرلیے ،مقدمات میں قتل،اقدام قتل دہشتگردی اورہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں ،مقدمات ڈاکس تھانے میں پولیس انسپکٹر نند لال کی مدعیت میں درج کیے گئے ۔مقدمے میں 9 افراد کی ہلاکت اور31زخمیو ں کا ذکرکیاگیاہے ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے امریکی قونصل خانے کے باہراحتجاج کیاگیا،ڈیڑھ سو سے دوسو افراد وہاں موجود تھے کچھ افرادقونصل خانے میں گھس گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں