امریکن ویزا فراڈ کیس، مرکزی ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

امریکن ویزا فراڈ کیس، مرکزی ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے امریکن ویزا فراڈ کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام باقی کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے نے ملزم الشیخ سید سیف الدین کو عدالت میں پیش کیا اور 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ملزم پر امریکا میں جعلی صوفی کانفرنس کیلئے ویزے لگوانے کا الزام ہے۔ ، امریکی ایمبیسی کی شکایت پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں