ایران پر حملے :حکومت کا واضح موقف خوش آئند ، افواہیں ختم
ایوان کاماحول سوگوار رہا اور ممبران نے خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا
اسلام آباد (سید قیصر شاہ) ایوان بالا میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بارے میں حکومت کا موقف،اب تک کیے جانے والے اقدامات اور رابطوں کی تفصیل پیش کی۔ انہوں نے نہ صرف ممبران پارلیمنٹ بلکہ پوری قوم کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے غلط فہمیوں کی وضاحت کی جس سے افواہوں کا سلسلہ ختم ہو گیا۔وزیر خارجہ نے اجلاس میں دوٹوک الفاظ میں حکومت کا واضح موقف بیان کیا جو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران نے بھی ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران سے اظہار یکجہتی کیا۔ ایوان کاماحول سوگوار رہا اور ممبران نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہای کو خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں بغیر کسی احتجاج کے معمول کے ایجنڈے کے تحت موجودہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔