چیف وہپ کاعہدہ چھوڑدیا
اسلام آباد( اے پی پی ) نور عالم خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے چیف وہپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نور عالم خان نے اپنا استعفیٰ سردار ایاز صادق کو بھجوا دیا ہے اور درخواست کی ہے کہ اسے فوری طور پر منظور کیا جائے ۔نور عالم خان نے کہاکہ وہ آئندہ صرف بطور رکن قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے تاہم پارلیمانی امور میں فعال کردار ادا کرتے رہیں گے ۔