اسلام آباد ہائیکورٹ:پولیس بھرتی کوٹہ سسٹم کیس 16مارچ کو مقرر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد پولیس بھرتی سمیت دیگر اداروں میں کوٹہ سسٹم کیس 16 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا،جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس بینچ میں شامل ہونگے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کوٹہ سسٹم پر بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے ، بی پی ایس 15 تک کوٹہ سسٹم کے خلاف درخواست میں کہا گیا کہ تمام نشستیں اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کو دی جائیں۔