سائبر خطرات،اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی کنٹرول روم قائم
سرکاری ویب سائٹس اور قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی نگرانی شروع کردی گئی نیشنل سرٹ کی آئی ایس پیزاور صوبائی سرٹس کو کنٹرول رومز فعال کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (دنیا نیوز)ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے پیش نظر قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اسلام آباد میں نیشنل سائبر سکیورٹی کنٹرول روم قائم کر دیا جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرے گا،نیشنل سرٹ نے تمام آئی ایس پیز اور صوبائی سرٹس کو اپنے کنٹرول رومز فعال کرنے کی ہدایت کر دی ۔ حساس صورتحال کے باعث سرکاری ویب سائٹس اور قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی نگرانی شروع کردی گئی اور ہدایت کی گئی ہے کہ مشکوک آن لائن سرگرمیوں کی فوری اطلاع نیشنل سرٹ کو دی جا ئے ،متعلقہ اداروں کو اپنے فوکل پرسنز کی تفصیلات نیشنل سرٹ کے ساتھ شیئر کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ قومی سطح پر سائبر حملوں سے نمٹنے کیلئے مرکزی رابطہ مرکز بھی اسی کنٹرول روم کو قرار دیا گیا ہے ۔