اسلام آبادمیں بہارپولن لائی،6640افرادالرجی سے متاثر
جنگلی شہتوت کی کثیر تعداد میں کٹائی کے باوجود مرض میں کمی نہ آ سکی گزشتہ سال فروری میں 7360،مارچ میں 4782افراد متاثر ہو ئے تھے
اسلام آباد(فوزیہ علی)شہر اقتدار میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پولن الرجی کا مرض بڑھ جاتا ہے ،سی ڈی اے کی جانب سے پولن پھیلانے والے جنگلی شہتوت کے درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی کے باوجود فروری میں 6ہزار 640افراد پولن الرجی سے متاثر ہوئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق فروری 2026 میں 6640 پولن الرجی کیسز سامنے آئے ، مارچ میں اب تک 5 ہزار سے زائد مریض پولن الرجی کا شکار ہوئے ہیں۔ فروری 2025 میں 7360 ،مارچ 2025 میں 4782، اپریل میں 9373 اور مئی 2025 میں 7258 مریض پولن الرجی کا شکار ہوئے تھے ۔