جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی شروع اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا

جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی شروع  اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی شروع ہو جانے کی رپورٹ پیش ہونے پر کیس نمٹا دیا۔

 کسٹم اپیلٹ ٹربیونل کے ملازمین کی توہین عدالت درخواست پر سماعت کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی جانب سے عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا عدالتی ہدایات کی روشنی میں ملازمین کی تنخواہ میں جوڈیشل الاؤنس لگا دیا گیا، سپریم کورٹ میں کیس کے فیصلہ تک الاؤنس نہیں روکا جائے گا، وفاقی آئینی بینچ میں کیس روزانہ کی بنیاد پر سناجائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں