سپریم کورٹ:انسانی سمگلنگ کے ملزم کی ضمانت مسترد، مقدمہ کا سامنا کرنے کا حکم
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے انسانی سمگلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور ٹرائل کورٹ میں مقدمہ کا سامنا کرنے کا حکم دیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی پہلے بھی درخواست ضمانت مسترد ہو چکی، سپریم کورٹ نے دو ہفتوں میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ملزم کی جانب سے گواہوں پر جرح نہیں کی گئی۔ جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پر 26 لاکھ روپے وصول کرنے کا بھی الزام ہے ، متاثرین کی قسمت اچھی تھی کہ کشتی ڈوبنے کے باوجود زندہ واپس آگئے ۔