ایف بی آر افسران کو10سال کے گوشوارے جمع کرا نیکی ہدایت

ایف بی آر افسران کو10سال کے گوشوارے جمع کرا نیکی ہدایت

تمام منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں ، حصص، زیورات کی تفصیل9مارچ تک جمع کرانا ہوگی سرونٹس رولز 1964کے تحت اثاثے ،جائیداد میں اضافے یا کمی کی رپورٹ دینا لازم

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تمام افسرا ن کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ دس سال کے اپنے اثاثہ جات اور سالانہ گوشوارے جمع کروا ئیں۔ ایف بی آر نے افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفصیلات 9مارچ 2026تک جمع کروائی جائیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق متعدد افسران نے گزشتہ دس سال کے اثاثے اور گوشوارے جمع نہیں کروائے جس پر گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی خلاف ورزی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔ رول 12 کے مطابق ہر سرکاری ملازم کو ملازمت کے آغاز اور ہر مالی سال کے اختتام پر 30 جون تک تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ، حصص، سرٹیفکیٹس، انشورنس پالیسیز اور زیورات کی تفصیلات جمع کرانا لازمی ہے ۔رول کے مطابق خاندان کے ارکان کے نام پر موجود اثاثے یا جائیداد میں اضافہ یا کمی کی رپورٹ بھی جمع کرانی ضروری ہے ۔ ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے بیشتر افسران نے گزشتہ دس سال کے گوشوارے جمع نہیں کروائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں