پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2پروازوں کی اجازت مل گئی

پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کیلئے یومیہ 2پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ا یئر لائن پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات کے لئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی۔

ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے پی آئی اے یومیہ ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظہبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے ۔ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔دمام کیلئے پروازیں بحرین پر میزائل حملے کے بعد فی الحال روک دی ہیں، دمام کیلئے پروازیں جلد بحال ہونے کی امید ہے ،سعودی عرب کیلئے پروازیں بحیرہ عرب سے ہو کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں، یورپ اور کینیڈا کیلئے پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان سے ہو کر جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں