رہنماؤں کی شہادت پرتعزیت
کراچی (آئی این پی ، سٹاف رپورٹر) وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی میں ایرانی قونصل خانے پہنچے جہاں انہوں نے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی اور ایران کی اعلیٰ قیادت کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔۔۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آیت اللہ سید علی الحسینی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت عالم اسلام کا عظیم نقصان ہے ۔ انہوں نے تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور عوام اس دکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔